حیدرآباد27 جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کے 3944 نئے مریض پائے گئے ہیں اور 3 اموات کی توثیق کی گئی ۔ ریاست میں کورونا معاملات میں اضافہ کے سلسلہ میں محکمہ صحت کا کہناہے کہ معائنوں کی تعداد میں اضافہ کے سبب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہاہے ۔ مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران1372 کورونا وائرس کے نئے مریضوں کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ میڑچل۔ملکاجگری میں 288 اور ضلع رنگاریڈی میں 259 نئے مریض پائے گئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس کے جملہ مریضوں کی تعداد 39520 تک پہنچ چکی ہے۔ریاست بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جملہ 97ہزار549 افراد کے معائنے کئے گئے ہیں جن میں ریاپڈ اینٹی جین کے علاوہ آرٹی پی سی آر معائنے دونوں ہی شامل ہیں۔