تلنگانہ میں کورونا کے 41 نئے کیس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 18 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں آج پیر کو ایک دن میں کورونا وائرس کے 41 نئے پازیٹیو کیسیس کا پتہ چلا ہے ۔ اس طرح اب تک ریاست میںاس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1,592 ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک ہیلت بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج جملہ 10 مریضوں کو علاج و صحتیابی کے بعدڈسچارج کردیا گیا ہے اس طرح اب تک ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 1000 کو پار کر گئی ہے ۔ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج کے 41 کیسیس میں 26 متاثرین کا تعلق جی ایچ ایم سی حدود سے ہے جبکہ تین کا تعلق میڑچل سے ہے اور 12 ایسے متاثرین ہیں جو دوسری ریاستوں سے تلنگانہ واپس آئے تھے ۔ پیر کو 10 افراد کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اس طرح اب تک علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج کئے گئے مریضوں کی تعداد 1002 ہوگئی ہے ۔ اب ریاست کے دواخانوں میں 556 مریض زیر علاج ہیں۔ تاحال 34 افراد اس وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔