تلنگانہ میں کورونا کے 434 نئے کیس، حیدرآباد میں 292 مریض

   

حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 434 نئے کیسس منظر عام پر آئے جن میں حیدرآباد کے 292 کیسس شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 129 مریض صحت یاب ہوئے۔ 2680 افرد آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ پیر اور منگل کے درمیان 27754 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 507 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست بھر میں کیسس کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ حیدرآباد میں کل 240 کیسس درج کئے گئے تھے جبکہ آج یہ تعداد بڑھ کر 292 ہوچکی ہے۔ رنگاریڈی میں 71 اور ملکاجگری میں 28 کیسس درج کئے گئے۔ر