حیدرآباد۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 ہزار 127 تک پہنچ چکی ہے اور 21 جنوری کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں 4416 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ۔ 1920 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کورونا کے سبب 2 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوںکی تعداد 4069 ہوچکی ہے۔ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 20ہزار243 معائنے کئے گئے ہیں جن میں 8 ہزار 597 کی رپورٹ ملنا باقی ہے۔ شہر میں 1670 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ میڑچل ۔ ملکا جگری میں 417 اور رنگاریڈی میں 301 رپورٹ ہوئے ۔ ہنمکنڈہ میں 178 کھمم میں 117 کیس رپورٹ ہوئے ۔سنگاریڈی اور محبوب نگر میں 99 ‘ کریم نگر میں 91 منچریال میں ‘ 92 نلگنڈہ میں 90 کیس رپورٹ ہوئے ۔ ریاست میں 2960 کورونا مریض دواخانوں میں زیر علاج ہیں جبکہ مابقی مریض گھریلو قرنطینہ میں ہیں ۔ دواخانوں میں زیر علاج 2960 میں 1950 مریض خانگی دواخانوں میں علاج کروارہے ہیں جبکہ 1010مریض سرکاری دواخانوں میں علاج کروارہے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسرس کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خانگی دواخانوں میں زیر علاج کورونا وائرس کے مریضوں کی صورتحال اور تعداد پر باریکی سے نظر رکھیں اور ان کے علاج و معالجہ کے علاوہ ڈسچارج کی مکمل تفصیلات محکمہ کو یومیہ اساس پر روانہ کرتے رہیں۔ م