تلنگانہ میں کورونا کے 463 نئے کیسس، 4 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا کے 463 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 364 افراد اس مدت کے دوران صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس 307205 ہوچکے ہیں جبکہ 300833 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1694 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسس 4678 ریکارڈ کئے گئے جن میں سے 1723 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 42461 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 906 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 145 نئے کیسس ریکارڈ کئے گئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 10، جگتیال 20 ، کریم نگر 12 ، کھمم 10 ، محبوب نگر 10 ، منچریال 9 ، ملکاجگیری 46 ، ناگر کرنول 9 ، نلگنڈہ 14، نرمل 9 ، نظام آباد 23، پداپلی 8، رنگاریڈی 28 ، سنگاریڈی 9 ، سدی پیٹ 8 ، سوریا پیٹ 9 ، وقارآباد 8 ، ورنگل ( رورل ) 8 ، ورنگل ( اربن ) 19 اور بھونگیر میں 10 کیسس منظر عام پر آئے۔ نارائن پیٹ اور کاماریڈی میں ایک بھی نیا کیس درج نہیں کیا گیا جبکہ باقی اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ریکارڈ کی گئی۔