تلنگانہ میں کورونا کے 474 نئے کیسس،3اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 474 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 592 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ تلنگانہ میں 285939 پازیٹیو کیسس درج کئے گئے جن میں سے 278523 افراد صحت یاب ہوئے۔ کورونا سے 1538 افراد فوت ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 5878 ہے جن میں سے 3735 ہوم آئسولیشن میں ہیں۔