تلنگانہ میں کورونا کے 482 نئے کیسیس ، 2 اموات

   

حیدرآباد ۔ 11 اگست (پریس نوٹ) تلنگانہ میں چہارشنبہ کو کورونا کے 482 نئے کیسیس ریکارڈ کئے گئے جبکہ 2 اموات ہوئی ہیں۔ ریاست میں فعال کیسیس کی تعداد 8137 ریکارڈ کی گئی ہے۔ چہارشنبہ کو مجموعی طور پر 455 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع ہے۔ اس طرح ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 6,38,865 ہوگئی ہے۔ چہارشنبہ کو 88,164 نمونوں کی جانچ کی گئی۔