تلنگانہ میں کورونا کے 491 نئے کیسس، 3اموات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 491 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 596 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس 278599 ہیں جبکہ 269828 افراد صحت یاب ہوئے۔ 1499 اموات واقع ہوئیں۔ ایکٹیو کیسس 7272 ہیں جن میں سے 5169 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ اتوار اور پیر کے درمیان 48005 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 587 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 102 نئے کیسس کا پتہ چلا جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 21، جگتیال 10 ، کریم نگر 29 ، کھمم 24 ، محبوب نگر 10 ، منچریال 15 ، ملکاجگیری 33 ، ملگ 12 ، نلگنڈہ 18، نرمل 10 ، نظام آباد 11 ، پداپلی 15 ، رنگاریڈی 35 ، سوریا پیٹ 13 ، ورنگل ( رورل ) 11 ، ورنگل ( اربن ) 28 اور بھونگیر میں 13 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔