حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسوں میں مزید اضافہ درج ہوا ہے۔ 493 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 4 اموات ہوئی ہیں۔ 157 افراد صحتیاب ہوئے ۔ گزشتہ 10 دنوں سے تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے اور ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا تاکہ حقیقی صورتحال منظر عام پر آسکے۔ پہلی مرتبہ فوت افراد کی تعداد 4 ہوچکی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے اب تک 1680 افراد فوت ہوئے جبکہ پازیٹیو کیس 304791 ہیں۔ صحتیاب افراد کی تعداد 299427 ہے ۔ ایکٹیو کیس 3684 ہیں جن میں 1616 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہے۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 56464 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 893 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔گریٹر حیدرآباد میں 138 کیس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں عادل آباد 9 ، جگتیال 12 ، کریم نگر 18 ، کھمم 10 ، محبوب نگر 19 ، منچریال 14 ، ملکاجگری 42 ، نلگنڈہ 18 ، نرمل 16 ، نظام آباد 24 ، رنگا ریڈی 35 ، سنگا ریڈی 24 ، سوریا پیٹ 8 ، وقار آباد 8 ، ورنگل اربن 12 اور بھونگیر میں 7 کیس منظر عام پر آئے۔