تلنگانہ میں کورونا کے 495نئے کیس ‘ دو اموات

   

حیدرآباد۔تلنگانہ میں کورونا کے 495 نئے کیس درج کئے گئے ہیں جس کے بعد کیسوں کی تعداد 3,05,804 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 1,685 ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں میں مزید 2اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا کہ ریاست میں 247 افراد صحتیاب ہوئے جسکے بعد ریاست میں صحتیاب افراد کی تعداد 2,99,878 ہوگئی ہے ۔ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 4,241 ہے جن میں 1,870 کا آئیسولیشن میںعلاج کیاجارہا ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹوں میں 58,029 کورونا ٹسٹ کئے گئے تاہم 984 کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔بہ حیثیت مجموعی 99.61 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 142نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ۔