تلنگانہ میں کورونا کے 502 نئے کیس ، 3 اموات

   

حیدرآباد : ریاست میں کورونا کے کیسس میں بتدریج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پازیٹیو کیسس سے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ریاست کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں کورونا کے 502 پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 1539 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں کورونا پازیٹیو کیسس کی تعداد 257876 ہوچکی ہے جن میں سے 242084 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 14385 ہے ، جن میں سے 11948 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ کل رات تک کورونا سے تین افراد فوت ہوئے اور فوت ہونے والوںکی تعداد بڑھ کر 1407 ہوچکی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 93.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں 141 نئے کیسس درج ہوئے جبکہ رنگا ریڈی میں 72 نئے کیس درج کئے گئے۔