تلنگانہ میں کورونا کے 518 نئے کیسس، تین اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کیسس میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 518 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 204 افراد صحت یاب ہوئے ۔ پازیٹیو کیسس کی تعداد 305309 ہوچکی ہے جبکہ 299631 افراد صحت یاب ہوئے ۔ ایکٹیو کیسس 3995 درج کئے گئے جن میں سے 1767 افراد ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 57548 کورونا ٹسٹ کئے گئے ۔