حیدرآباد ۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 535 نئے کیسیس منظر عام پر آئے جبکہ تین اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 278 افراد اس مدت میں صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسیس کی تعداد 306,339 درج کی گئی ہیں۔ جبکہ 300156 افراد صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1688 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسیس 4495 درج کئے گئے جن میں 1979 ہوم آئیسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 57942 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 1143 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 154 نئے کیسیس منظر عام پر آئے، جبکہ اضلاع میں عادل آباد 11 ، جگتیال 15، کریم نگر 15، کھمم 16 ، محبوب نگر 21، منچریال 9، ملکاجگیری 49، نلگنڈہ 11، نرمل 11، نظام آباد 32، رنگاریڈی 39، سنگاریڈی 22، سوریہ پیٹ 9، سدی پیٹ 8 ، ورنگل اربن 11 اور بھونگیر میں 19 کیسیس منظر عام پر آئے ہیں۔ تلنگانہ کے تمام 33 اضلاع کورونا کی زد میں ہے۔