تلنگانہ میں کورونا کے 536 نئے کیسس، تین اموات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 536 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ تین اموات واقع ہوئیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 622 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس 279135 ہیں جبکہ اموات 1502 ہوچکی ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 7183 ہے ۔ ریاست میں کورونا سے ریکوری کی شرح 96.88 فیصد ہے جو قومی شرح سے زیادہ ہے۔ پیر اور منگل کے درمیان 52057 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 676 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 107 نئے کیسس پائے گئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 26 ء جگتیال 14 ، کریم نگر 22 ، کھمم 26 ، محبوب نگر 11 ، منچریال 17 ، ملکاجگیری 43 ، نلگنڈہ 19 ، نظام آباد 15 ، پدا پلی 15 ، رنگا ریڈی 41 ، سنگا ریڈی 19 سدی پیٹ 16 ، سوریا پیٹ 11 اور ورنگل اربن میں 27 نئے کیسس درج کئے گئے ۔ تلنگانہ میں گذشتہ کئی روز سے کوونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کو احتیاط کا مشورہ دیا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں متاثرین کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔