حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 551 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ریاست میں کورونا کے کیسس میں کمی واقع ہوئی ہے۔ حکومت نے روزانہ ٹسٹوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ۔ فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1506 ہوچکی ہے جبکہ پازیٹیو کیسس 280195 ہوچکے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 7040 بتائی گئی ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں 682 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ چہارشنبہ و جمعرات کے درمیان 47991 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 512 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ حیدرآباد میں 111 نئے کیسس درج کئے گئے۔
