تلنگانہ میں کورونا کے 573 نئے کیسس، 4 اموات

,

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 573 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 609 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس 277724 ہوچکے ہیں جبکہ اموات 1493 تک پہنچ گئیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 7630 ہے جن میں سے 5546 مریض ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 47186 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 613 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ کورونا سے ریکوری کی شرح96.71 فیصد ہے۔ گریٹر حیدرآباد 127 کیسس کے ساتھ تلنگانہ میں سرفہرست ہے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 19 ، کریم نگر 22 ، کھمم 33 ، ملکاجگیری 67 ، رنگاریڈی 58 ، سنگاریڈی 17 ، سدی پیٹ 15 ، بھونگیر 15 اور ورنگل ( اربن ) میں 33 نئے کیسس درج ہوئے ہیں۔