حیدرآباد۔ تلنگانہ میں اتوار کو کورونا کے جملہ 578 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور تین اموات کی اطلاع ہے ۔ ریاست میں اب تک اس وائرس سے مرنے والوں کی تعدداد 3,759 ہوگئی ہے جبکہ جملہ پازیٹیو مریضوں کی تعداد 6,36,627 ہوگئی ہے ۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیو کیس 9,842 بتائے گئے ہیں۔ اتوار کو حکام کی جانب سے کورونا کے جملہ 90,966 معائنے کئے گئے جن میں 1,159 کی رپورٹ کا انتظار ہے ۔ محکمہ صحت نے اپنے بلیٹن میں بتایا کہ اس مدت میں جملہ 731 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 97.86 فیصد بتائی گئی ہے ۔ جی ایچ ایم سی حدود میں جملہ 75کیس رپورٹ ہوئے ۔
