تلنگانہ میں کورونا کے 582 نئے کیس ‘ تین اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 582 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ تین اموات بھی واقع ہوئی ہیں۔ ریاست میں اب تک جملہ پازیٹیو کیسوں کی تعداد 6,47,811 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 3,817 تک جا پہونچی ہے ۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 8,744 ہے ۔ جمعرات کو حکام نے جملہ 1,07,329 ٹسٹ کئے جن میں 1,459 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں جملہ 638 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور ریاست میں صحتیابی کی شرح 98 فیصد ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک صحتیاب افراد کی تعداد 5,47,811 ہوگئی ہے ۔ گریٹر حدود میں جملہ 83 نئے کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ عادل آباد سے 3 ‘ بھدرادری کتہ گوڑم سے 12 ‘ جگتیال سے 24 ‘ جنگاوں سے 8 ‘ کرینگر سے 61 ‘ کھمم سے 45 ‘ منچریال سے 17 ‘ میڑچل ۔ ملکاجگری سے 27 ‘ نلگنڈہ سے 39 ‘ پیداپلی سے 22 ‘ راجنا سرسلہ سے 17 ‘ سدی پیٹ سے 18 اور رنگاریڈی سے 26 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔