حیدرآباد : تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 602 نئے کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ تین اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 1433 اموات ریاست میں واقع ہوئی ہیں جبکہ پازیٹیو کیسس کی تعداد 264128 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1015 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 11227 ہے۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 95.20 فیصد ہے۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان 24139 ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 281 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 5158474 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 264128 پازیٹیو پائے گئے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 129 نئے کیسس درج ہوئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 25 ، جگتیال 34 ، کریم نگر 51 ، کھمم 16 ، منچریال 18 ، میڑچل 60 ، نلگنڈہ 21 ، رنگا ریڈی 62 ، سنگا ریڈی 24 ، سدی پیٹ 16 ، سوریا پیٹ 18 اور ورنگل اربن میں 27 کیسس درج کئے گئے۔ حکومت نے روزانہ 40,000 ٹسٹ کرنے کا نشانہ مقرر کیا تھا لیکن گزشتہ دو دنوں میں 30,000 سے بھی کم ٹسٹ کئے گئے جس کے نتیجہ میں کیسس کی حقیقی تعداد منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے حکومت کو روزانہ 50,000 ٹسٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔