حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 612 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ تین اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت کے دوران 502 افراد کرونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس 276516 ہوچکے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسس 7604 ہیں ۔ اموات کی تعداد بڑھ کر 1485 ہوچکی ہیں۔ ریاست میں تاحال 267427 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے اور ریکوری کی شرح 96.71 فیصد ہے۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 56178 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 677 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 144 کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 23 ، کریم نگر 28 ، کھمم 18 ، منچریال 15 ، میڑچل 60 ، نلگنڈہ 21 ، رنگا ریڈی 73 ، سنگا ریڈی 15 اور ورنگل اربن میں 29 نئے کیسس درج ہوئے ۔ دیگر اضلاع میں کیسس کی تعداد 10 سے کم ریکارڈ کی گئی۔