تلنگانہ میں کورونا کے 622 نئے کیسس، 2 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 622 نئے کیس درج کئے گئے جبکہ 2 اموات ہوئیں۔ 993 افراد صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں کورونا کیسوں میں قابل لحاظ کمی ہوئی ہے اور ریکوری کی شرح میں اضافہ ہوا ۔ محکمہ صحت کے ہیلت بلیٹن کے مطابق پازیٹیو کیس 273341 ہوچکے ہیں جبکہ 263744 صحت یاب ہوئے۔ ایکٹیو کیس 8125 ہیں جن میں سے 6116 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ دو دنوں میں 57308 ٹسٹ کئے گئے جن میں 848 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں کورونا کے 104 نئے کیس درج کئے گئے ۔ جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 29، جگتیال 15، کریم نگر 27 ، کھمم 23، آصف آباد 10، محبوب نگر 11 ، محبوب آباد 13 ، منچریال 17، ملکاجگیری 51 ، ناگرکرنول 19 ، نلگنڈہ 29 ، نظام آباد 13 ، پدا پلی 16 ، سرسلہ 15 ، رنگاریڈی 55، سنگاریڈی 18 ، سدی پیٹ 16 ، سوریا پیٹ 15 اور ورنگل ( اربن ) میں 33 نئے کیس درج کئے گئے۔