حیدرآباد۔ تلنگانہ میں ہفتے کو کورونا کے 635 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ چار اموات بھی ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ میں اب تک جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 2,77,151 ہوگئی ہے جن میں 2,67,992 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں ایکٹیو کیس 7,670 رہ گئے ہیں۔ اب تک ریاست میں جملہ 1,489 افراد کورونا سے فوت ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا سے صحتیابی کی شرح 96.69 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 0.53 فیصد ہے ۔ کہا گیا ہے کہ آج ریاست میں جملہ 50 ہزار سے زائد کورونا معائنے کئے گئے ہیں ۔