تلنگانہ میں کورونا کے 643 نئے کیسس، دو اموات

   

حیدرآباد: تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 643 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 805 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس مدت میں دو اموات واقع ہوئیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیسس 275904 ہیں جن میں سے 266925 صحت یاب ہوئے۔ 1482 افراد فوت ہوئے ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 7497 ہے جن میں سے 5434 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ منگل اور چہارشنبہ کے درمیان 53396 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 318 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد روزانہ 50,000 سے زائد ٹسٹ کئے جارہے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں 109 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 18 ، جگتیال 12 ، کریم نگر 38 ، کھمم 29 ، منچریال 23 ، ملکاجگیری 84 ، ناگر کرنول 15 ، نلگنڈہ 32 ، رنگا ریڈی 82 ، سنگا ریڈی 19 ء سوریا پیٹ 15 اور ورنگل اربن میں 56 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔