تلنگانہ میں کورونا کے 729 نئے کیسس، 6 اموات

   

حیدرآباد۔9 ۔جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 729 کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 987 افراد صحت یاب ہوئے ۔ اس مدت میں 6 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق تلنگانہ میں کورونا کیسس میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔ 10942 افراد آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے درمیان 106045 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ ریاست میں ابھی تک ایک کروڑ 95 لاکھ سے زائد کورونا ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میں 72 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 31 ، کریم نگر 42 ، کھمم 72 ، محبوب آباد 30 ، منچریال 45 ، ملکاجگری 35 ، نلگنڈہ 59 ، پدا پلی 32 ، سرسلہ 22 ، سدی پیٹ 27 ، رنگا ریڈی 38 ، سوریا پیٹ 24 اور ورنگل اربن میں 51 کیسس منظر عام پر آئے۔ کاما ریڈی اور نرمل میں ایک بھی کیس نہیں پایا گیا۔