تلنگانہ میں کورونا کے 731 نئے کیس ‘ چار اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گدشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 731 نئے کیس رپورٹ ہوئیں ہے جبکہ چار اموات ہوئی ہیں۔ اب تک ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 3,714 ہوگئی ہے جبکہ جملہ پازیٹیو کیس 6,29,785 ہوگئی ہے ۔ تلنگانہ میں فی الحال ایکٹیو کیسوں کی تعداد 11,206 بتائی گئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں حکام کی جانب سے جملہ 1,02,761 ٹسٹ کئے گئے جن میں 1,015 کی رپورٹس کا انتظار ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران جملہ 993 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 97.63 ہے ۔جی ایچ ایم سی میں 80 کیس درج ہوئے ۔