تلنگانہ میں کورونا کے 7430 نئے کیس، 56 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے 7430 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 56 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پازیٹیو کیس کی تعداد 450790 ہوچکی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں 5567 افراد صحتیاب ہوئے اور ان کی تعداد 367727 ہوچکی ہے۔ 56 اموات کے بعد مہلوکین کی تعداد 2368 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیس 80695 درج کئے گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کے درمیان 76330 ٹسٹ کئے گئے جن میں 4652 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 1546 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہے۔ عادل آباد86 ، کتہ گوڑم 105، جگتیال 226 ، جنگاؤں 48 ، بھوپال پلی 65، گدوال 88 ، کاماریڈی 147 ، کریم نگر 272 ، کھمم 258، آصف آباد 82 ، محبوب نگر 279 ، محبوب آباد 115، منچریال 178 ، میدک 114، ملکاجگیری 533 ، ملگ 36 ، ناگر کرنول 205، نلگنڈہ 368، نارائن پیٹ 51 ، نرمل 62 ، نظام آباد 301 ، پدا پلی 125 ، سرسلہ 92 ، رنگاریڈی 475 ، سنگاریڈی 349 ، سدی پیٹ 242 ، سوریا پیٹ 106 ، وقارآباد 203 ، ونپرتی 89 ، ورنگل ( اربن ) 321 ، ورنگل ( رورل ) 115 اور بھونگیر میں 148 نئے کیسس منظر عام پر آئے۔