تلنگانہ میں کورونا کے 772 کیسس ، 7 اموات

   

حیدرآباد۔7 ۔جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں کورونا کیسس میں قابل لحاظ کمی واقع ہوئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 772 نئے کیسس منظر عام پر آئے جبکہ 7 اموات واقع ہوئیں۔ اس مدت میں 748 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 629054 ہوچکی ہے جبکہ 3710 اموات واقع ہوئیں۔ ریاست میں ریکوری کی شرح 97.58 فیصد ہے جبکہ قومی شرح 97.15 فیصد درج کی گئی ۔ ہوم آئسولیشن کے تحت 11472 افراد زیر علاج ہیں۔ پیر اور منگل کے درمیان 110141 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ گریٹر حیدرآباد میں کیسس کی تعداد 100 گھٹ چکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 88 کیسس منظر عام پر آئے جو کورونا کی دوسری لہر کے آغاز کے بعد کیسس میں کمی کا پہلا موقع ہے۔ دیگر اضلاع میں کریم نگر 48 ، نلگنڈہ 57 ، پدا پلی 41 ، رنگا ریڈی 35 ، سوریا پیٹ 37 اور ورنگل اربن میں 51 نئے کیسس درج کئے گئے۔