تلنگانہ میں کورونا کے 862 نئے کیس، 3 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 862 نئے کیسس درج ہوئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ اس مدت کے دوران 961 افراد صحت یاب ہوئے۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 266904 ہوچکی ہے جن میں سے 254676 مریض صحت یاب ہوئے۔ فوت ہونے والوں کی تعداد 1444 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 10784 ہے جن میں 8507 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گذشتہ دو دنوں میں 41101 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 963 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ گریٹر حیدرآباد میں 164 کیس درج ہوئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 53 ، جگتیال 24 ، کریم نگر 38 ، کھمم 63 ، منچریال 26 ، ملکاجگری 91 ، نلگنڈہ 35 ، نظام آباد 13، پداپلی 37 ، رنگاریڈی 57 ، سدی پیٹ 20 ، سوریا پیٹ 28 و ورنگل (اربن ) میں 33 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔