تلنگانہ میں کورونا کے 952نئے کیس ، 3 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 952 کیسس درج ہوئے ہیں جبکہ 3 اموات واقع ہوئیں۔ اس مدت کے دوران 1602 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ محکمہ صحت بلیٹن کے مطابق ریاست میں پازیٹیو کیسس 2 لاکھ 58 ہزار 828 ہیں جن میں سے 2 لاکھ 43 ہزار 686 افراد صحت یاب ہوئے۔