تلنگانہ میں کورونا کے 978 نئے کیسس، 4 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 978 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق گذشتہ دو دنوں میں 27055 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 955 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔ حکومت نے روزانہ 50 تا60 ہزار ٹسٹ کا نشانہ مقرر کیا تھا ۔
لیکن تہوار کے سبب ٹسٹوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں نئے کیسس کی تعداد بھی کم دیکھی گئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1446 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں پازیٹیو کیسس کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 252 ہوچکی ہے جبکہ اموات 1307 تک پہنچ گئیں۔

ایکٹیو کیسس 19465 ہیں جن میں 16430 ہوم آئسولیشن کے تحت زیر علاج ہیں۔ گریٹر حیدرآباد تعداد کے اعتبار سے سرفہرست ہے جہاں 185 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 47، عادل آباد 20 ، جگتیال 25، جنگاؤں 16، کاماریڈی 18 ، کریم نگر 27، کھمم 62 ، محبوب نگر 17 ، منچریال 22، میدک 18 ، ملکاجگیری 86، ناگرکرنول 21 ، نلگنڈہ 59 ، نظام آباد 18 ، سرسلہ 22 ، رنگاریڈی 89 ، سنگاریڈی 24 ، سدی پیٹ 27 ، سوریا پیٹ 24 ، ونپرتی 19، ورنگل ( اربن ) 25 اور بھونگیر میں 14 نئے کیسس درج کئے گئے۔دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں کورونا کے نئے کیسیس میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔