تلنگانہ میں کورونا کے1197 نئے کیس ، 9 اموات

   


حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کیسوں میں مزید کمی ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1197 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 9 اموات ہوئیں۔ اس مدت میں 1707 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ریکوری کی شرح 96.61 فیصد ہے جبکہ ایکٹیو کیس 17246 درج کئے گئے ۔ ہفتہ اور اتوار کے درمیان ایک لاکھ 19ہزار ٹسٹ کئے گئے ۔ گریٹر حیدرآباد میں 137 کیس درج ہوئے جبکہ اضلاع میں کتہ گوڑم 71 ، کریم نگر 64 ، کھمم 67 ، محبوب آباد 56 ، منچریال 46 ، ملکاجگری 71 ، نلگنڈہ 84 ، پدا پلی 58 ، رنگا ریڈی 65 ، سوریا پیٹ 72 اور بھونگیر میں 53 کیسیس درج کئے گئے ۔