تلنگانہ میں کونسل انتخابات۔پیر کو ٹی آرایس ایل پی اجلاس

   

حیدرآباد 10 مارچ (یو این آئی) ٹی آرایس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس پیر 11مارچ کو پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد کیاجائے گا۔ 11.30بجے دن ہونے والے اس اجلاس میں ایم ایل سی انتخابات کی رائے دہی کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے یہ بات کہی ۔اس اجلاس کے بعد تمام ارکان اسمبلی تمثیلی رائے دہی میں حصہ لیں گے ۔بعد ازاں تمام ارکان اسمبلی کے ساتھ وزیراعلی دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔ وزیراعلی نے تمام ارکان اسمبلی کو اس اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت دی ہے ۔