تلنگانہ میں کوویڈ کیسیس میں اضافہ ، دوسری لہر اکٹوبر تک رہے گی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : کوویڈ 19 کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے کیوں کہ اس کے لیے شریک دواخانہ ہونے والے مریضوں کی تعداد میں پھر ایک مرتبہ اضافہ ہورہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کوویڈ 19 کیسیس کے دواخانہ میں شریک ہونے کے واقعات میں اچانک اضافہ ہوا ہے ۔ گذشتہ دو ہفتوں میں بمشکل ایک یا دو مریض شریک دواخانہ ہوا کرتے تھے لیکن جمعرات کو اس میں کافی اضافہ ہوا اور مریض زیادہ تعداد میں شریک دواخانہ ہوئے ۔ محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے کیسیس میں اضافہ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔ ہم اب بھی ہدف بننے والے اور غیر محفوظ ہیں ۔ یہ اضافہ تیسری لہر کا اشارہ نہیں ہے ۔ بلکہ ان لاک کے بعد حرکت میں اضافہ کے باعث کیسیس میں اضافہ متوقع تھا ۔ اس عہدیدار نے کہا کہ دوسری لہر اکٹوبر تک برقرار رہے گی ۔ کیسیس میں اضافہ سے ہنوز کوئی نیا ویرینٹ ظاہر نہیں ہوا ہے لیکن زیادہ تر ڈیلٹا کیسیس کے ۔ یہ کیسیس ’ ریوینج ٹراویل ‘ اور لوگوں کی جانب سے کوویڈ سے متعلق اصول و قواعد پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہیں ۔ نازک حالت کے مریضوں میں صحت یابی بہت سست ہوگئی ہے ۔ آئی سی یو اور آکسیجن بیڈس کی تعداد وہی برقرار ہے ۔ فی الوقت 1377 آئی سی یو بیڈس اور 1745 آکسیجن بیڈس پر مریض ہیں ۔۔