حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ دنوں میں اضلاع عادل آباد،کمارم بھیم آصف آباد، منچریال ، نرمل، نظام آباد، راجنا سرسلہ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک،کریم نگر،محبوب نگر، ناگر کرنول،ونپرتی، نارائن پیٹ اورجوگولامبا گدوال میں بارش کا امکان ہے ۔کہاگیا کہ آئندہ پانچ دنوں میں تلنگانہ،شمالی ساحلی اے پی،یانم اور جنوبی ساحلی اے پی میں بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں میںتلنگانہ میں کئی مقامات پربارش ہوئی ۔ اعظم ترین درجہ حرارت40ڈگری نظام آباد میں درج کیاگیا۔حیدرآباد میں کل درجہ حرارت36.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔