تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد 8 اکٹوبر ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ نے بتایا کہ تلنگانہ میں کچھ مقامات کے ساتھ کچھ مقامات پر بھاری بارش ہوسکتی ہے اور کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بھی 12 اکٹوبر تک تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں بارش یا گرج چمک شام یا رات کے وقت ہوسکتی ہے اور اعظم ترین درجہ حرارت 3 ڈگری اور اقل ترین 22 ڈگری سلسئیس کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ شہر میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہیگا اور 12 اکٹوبر تک وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون معمول کے مطابق ہے ۔ نلگنڈہ اور ناگرکرنول اضلاع میں کچھ مقامات پر بھاری بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔