حیدرآباد 9 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے اور گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا اور ایک یا دو موقعوں پر بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ پر معمول کے مطابق ہے اور اس کے اثر سے کئی مقامات پر بارش بھی ریکارڈ کی گئی ۔
