راجستھان اور اے پی میں بچوں کی اموات کے بعد حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت نے ریاست تلنگانہ میں کھانسی کی مزید 2 دوائیوں کی فروخت پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ اس سلسلے میں چہارشنبہ کو احکامات بھی جاری کردئیے ۔ Relife اور Respifresh-TR کھانسی کی سیرپ پر حکومت نے پابندی عائد کردی ہے ۔ تلنگانہ حکومت نے میڈیکل شاپس اور ہاسپٹلس کو واضح کیا ہے کہ وہ کھانسی کی ان دو دوائیوں کو فروخت نہ کریں ۔ کھانسی کی ان دو دواؤں میں ملاوٹ ہونے کی شکایتیں موصول ہونے کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن (DCA) نے پہلے ہی کولڈریف کھانسی کی سیرپ پر امتناع عائد کرتے ہوئے عوام کو چوکسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ساتھ ہی کولڈریف سیرپ بیاچ نمبر SR13 کے استعمال کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کھانسی کی دوا استعمال کرنے کے بعد 11 بچوں کی موت ہوگئی ہے جس کے بعد تلنگانہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ٹاملناڈو کے ضلع کانچی پور میں واقع سنگورورتھیرم کے سریسن فارما کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ ادویہ جس کی مینوفیکچرنگ مئی 2025 اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ اپریل 2027 ہے، جس کا بیاچ نمبر SR13 ہے ۔ اس سیرپ کو استعمال نہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ڈی سی اے نے عوام ، ڈیلرس اور میڈیکل شاپس کو ہدایت دی ہے کہ اگر اس بیاچ نمبر کے ساتھ سیرپ پائے جائیں تو فوری طور پر ڈرگ کنٹرول کے ذمہ داروں کو اس کی اطلاع دیں ۔ 2