تلنگانہ میں کے سی آر کٹس کی دھوم ، نوزائیدہ بچوں کیلئے کئی اشیاء

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 21 اپریل (یواین آئی )تلنگانہ میں سرکاری اسپتالوں میں زچگیوں کی شرح میں اضافہ کے لئے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو ، جن کو ‘کے سی آر’بھی کہا جاتا ہے کے نام سے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے فراہم کی جانے والی اشیا پر مشتمل کے سی آرکٹس کی ان دنوں دھوم مچی ہوئی ہے کیونکہ ان کٹس کے ساتھ ساتھ لڑکی یا لڑکے کی سرکاری اسپتال میں پیدائش پر دی جارہی رقمی امداد کے سبب سرکاری اسپتالوں میں حالیہ چند عرصہ کے دوران زچگیوں کی شرح میں قابل لحاظ اضافہ ہوگیا ہے ۔اس اسکیم کے آغاز سے لے کر اب تک اس پر جملہ 350کروڑروپئے کے مصارف عائد ہوئے ہیں۔حکام کی جانب سے کٹس کی خریداری پر 50کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔