تلنگانہ میں گاؤکشی پر پابندی کیلئے بی جے پی کا مطالبہ

   

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی قائد اور مدھیہ پردیش کے انچارج پی مرلیدھر راؤ نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ گاؤکشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے قانون سازی کی جائے جس طرح کے کرناٹک میں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم گاؤکشی کے خلاف قانون سازی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ گاؤں سے ریاست کی سطح تک حکومت کی ناکامیوں اور قوانین میں کوتاہیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ایجی ٹیشن کیا جائے گا ۔ مرلیدھر راو نے کہا کہ ڈی جی پی مہیندر ریڈی اور کمشنر پولیس انجنی کمار برسر اقتدار پارٹی اور مجلس سے قربت کے نتیجہ میں مرکزی حکومت کی نگاہ میں ہیں۔ دونوں عہدیداروں کو سیاسی جماعتوں کی تائید کے بجائے دستور کا تحفظ کرنا چاہئے ۔