درج حرارت 41 تا 44 ڈگری ہوسکتا ہے، کئی اضلاع کیلئے آرینج الرٹ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ دنوں بارش کے نتیجہ میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی لیکن دوبارہ درج حرارت میں اضافہ کے ذریعہ گرمی کی شدت میں اضافہ کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں درج حرارت کے 41 تا 44 ڈگری ہونے کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست بھر میں موسم خوش رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے منگل سے درج حرارت میں اضافہ کی پیش قیاسی کی ہے اور ریاست کے بیشتر اضلاع میں درج حرارت 44 ڈگری پہنچ جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے عادل آباد ، کتہ گوڑم ، بھوپال پلی ، کریم نگر ، کھمم ، آصف آباد ، منچریال ، ملگ، نرمل ، نظام آباد اور پدا پلی میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ آئندہ تین دنوں میں بیشتر علاقوں میں درج حرارت میں دو تا تین فیصد کا اضافہ ہوگا۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع ملکاجگیری ، رنگا ریڈی اور میدک میں اعظم ترین درج حرارت 36 تا 40 ڈگری سیلسیز ریکارڈ کیا جائے گا ۔ شدید گرمی کے باوجود ریاست کے بعض جنوبی اور شمالی حصوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ تاہم حیدر آباد اور اس کے اطراف کا ماحول بدستور خشک رہے گا۔1