ونپرتی میں دسہرہ تہوار پر برادران وطن کو اقلیتی قائدین کی مبارکباد
ونپرتی۔ 6 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی میں دسہرہ وجیادشمی تہوار کے پیش نظر ونپرتی کے گاندھی چوک نوری مسجد کے قریب اقلیتی قائدین نے ہندو بھائیوں سے بغلگیر ہوتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔اقلیتی قائدین مولانا قاضی خالد امام قاسمی، ضلع حج کمیٹی معتمد محمد منیر الدین،جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی معتمد محمد افضل الدین،مولانا وارث قاسمی ،مفتی غیاث الدین قاسمی،مولانا معین الدین قاسمی ،جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی سید اختر سپلائنگ کمپنی،محمد انیس پپلئنگ کمپنی، سینئر قائدین محمد عبدالرحیم، محمد بابو قادری ،کو آپشن ممبر غلام قادر خان، ضلع وقف تحفظ کمیٹی رکن محمد ارشد، کانگریس قائد محمد بابا دیگر سماجی وملی قائدین نے ونپرتی سمستان کے راجا رامیشور راؤ کے فرزند کرشنا موہن ،سابق وزیر ڈاکٹر جی چنا ریڈی ،ضلع پرشد چیرمین لوک ناتھ ریڈی ،میونسپل چیرمین گٹو یادو دیگر پارٹی قائدین کو دسہرہ وجیادشمی کی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر اقلیتی قائدین نے کہا کہ تہواروں سے گنگا جمنی تہذیب برقرار رہتی ہے ۔ ایک دوسرے کی ملاقات سے آپس میں بھائی چارہ اور محبت وخلوص قائم رہتا ہے جس سے ملک میں امن قائم رہتا ہے اک دوسرے مذاہب کے تہوار آپسی محبت کو برقرار رکھتا ہے۔