تلنگانہ میں ہر درخواست گذار کو ای چپ پاسپورٹ حاصل ہوگا

   

حیدرآباد 18 جولائی ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں جس کسی نے نئے پاسپورٹ کیلئے درخواست دائر کی ہے انہیں اب الیکٹرانک چپ والا پاسپورٹ حاصل ہوگا ۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد جے اسنیہاجا نے بتایا کہ وزارت خارجہ نے ای پاسپورٹ کی اجرائی کو کئی شہروں میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا ہے ۔ حیدرآباد بھی ان میں شامل ہے ۔ یہ وزارت خارجہ کی پہل ہے کہ عوامی خدمات کو بہتر بنانے عصری ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے ۔ ای چپ پاسپورٹس کی اجرائی اسی سمت میں ایک قدم ہے ۔کہا گیا ہے کہ ای چپ کے ذریعہ پاسپورٹ کی سکیوریٹی کو مزید مستحکم کیا جائے گا ۔