حیدرآباد20 جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں ہر منٹ 2.5 افراد کورونا متاثر ہونے لگے ہیں اور متاثرین کی جانچ کیلئے اقدامات ناکافی ہیں ۔ عوام میں اب کورونا معائنوں کے رجحان میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔ دونوں شہروں میں 120 مقامات پر محکمہ صحت سے کورونا معائنوں کے انتظامات کئے گئے ہیں اور ریاپڈ اینٹی جین اور آر ٹی پی سی آر معائنہ کیا جا رہاہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں یومیہ 15ہزار معائنے کئے جا رہے ہیں جن میں 10ہزارریاپڈ اینٹی جین اور 5ہزارآرٹی پی سی آر معائنے شامل ہیں۔ جی ایچ ایم سی میں معائنوں پئر عہدیداروں نے بتایا کہ گذشتہ 4یوم کے دوران مریضوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا اور بیشتر مراکز پر کورونا علامتوں کے ساتھ رجوع ہونے والوں کی قطاریں ہیں جس کے سبب اندازہ ہورہا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد میں تلسنکرانت کے بعد تیزی سے اضافہ ہوا ۔ آئندہ دنوں اس میں مزیداضافہ ہوسکتا ہے۔ کورونا علامتوں کے ساتھ معائنہ کیلئے پہنچنے والوں کو کئی گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے ۔ جو عہدیدار ان مراکز پر مامور ہیں ان کا کہناہے کہ ہر دو منٹ میں 5 افراد کورونا متاثر ہونے لگے ہیں اور ان کو گھریلو قرنطینہ میں رہنے تاکید کی جا رہی ہے۔م