تلنگانہ میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/3 جولائی، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں ہلکی اور اوسط درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ آج بھی تلنگانہ کے بعض علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد اور پڑوسی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ایک یا دو مقامات پر بارش ہوئی۔ درجہ حرارت اعظم ترین 30 اور اقل ترین 25 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ پر معمول کے مطابق سرگرم ہے۔ ضلع نظام آباد کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔