تلنگانہ میں ہلکی بارش دن میں خنک موسم، رات میں سردی

   

حیدرآباد 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ میں گزشتہ تین دن سے ہلکی بوندا باندی اور جزوی طور پر ابرآلود مطلع کے سبب درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی ہوئی ہے۔ خشک موسم کے ساتھ میں گرمی کے باوجود رات اور پچھلے پہر سردی میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بوندا باندی کا امکان ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 28 تا 30 اور اقل ترین درجہ حرارت 18 تا 20 ڈگری سنٹی گریڈس رہا۔ جس میں آئندہ چند دن کے دوران مزید کمی متوقع ہے۔