حیدرآباد۔ 30 نومبر ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آج ساحل انڈمان کے جنوب میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ۔ فی الحال یہ جنوبی تھائی لینڈ اور اطراف میں سرگرم ہے اور امکان ہے کہ آئندہ 12 گھنٹوں میں یہ ساحل انڈمان تک پہونچ جائیگا ۔ اس کے اثر سے 2 ڈسمبر جمعرات کو وسطی خلیج بنگال میں بھی ہوا کے دباو میں کمی واقع ہوگی اور تلنگانہ میں کچھ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 3 اور 4 ڈسمبر سے موسم خشک رہینے کا بھی امکان ہے ۔ حیدرآباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور صبح کے وقت کہر کا بھی امکان ہے ۔