تلنگانہ میں ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کا امکان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ میں کچھ مقامات پر گرج چمک اور بجلیوں کا امکان ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ ہلکی سے اوسط بارش بھی کچھ مقامات پر ہوسکتی ہے اور کچھ مقامات پر گرج چمک بھی ہوسکتی ہے ۔ حیدرآباد اور اطراف میں مطلع عام طور پر ابر آلود رہے گا ۔ شہر میں کچھ مقامات پر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے ۔