تلنگانہ میں ہوگا اسرائیلی سافٹ ویر استعمال

   

سوشیل میڈیا پر نظر رکھی جاسکتی ہے ۔حکومت کی منظوری
حیدرآباد۔28۔ستمبر۔(سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے پولیس شعبہ سائبر سیکیوریٹی بیورو کیلئے جن سافٹ وئر اور ٹولس کی خریدی کو منظوری دی ان میں اسرائیلی و امریکی کمپنیوں کے تیار کردہ اور زیر استعمال سافٹ ویر شامل ہیں۔ حکومت نے سوشل میڈیا پر نگاہ رکھنے اور قابو پانے جس ٹکنالوجی کے استعمال کا منصوبہ تیار کیا اس کے مطابق Cellebriteکمپنی کے ٹولس کی خریدی کیلئے ٹنڈر جاری کیا جو اسرائیلی کمپنی ہے اور یہ سافٹ ویر اسرائیل میں تیار کرکے شہریوں کے فون اور سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کے علاوہ اگر کسی فون سے کوئی تفصیلات ڈیلیٹ کی جاتی ہیں تو انہیں دوبارہ حاصل کرنے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس اسرائیلی سافٹ ویر کے ذریعہ حکومت سے ریاست میں پولیس کو عصری آلات سے لیس کرنے اقدامات کئے جانے لگے ہیں۔ سابق میں تلنگانہ اور حیدرآباد پولیس کو خصوصی تربیت کیلئے اسرائیل روانہ کیا جانے لگا تھا اور پیشرو حکومت میں کسانوں کو زراعت میں عصری تبدیلیوں کے متعلق تربیت کیلئے روانہ کیاجاتا رہا ہے لیکن اب اسرائیلی آلات اور شہریوں کی شخصی آزادی کو سلب کرنے اقدامات کئے جانے لگے ہیں۔ محترمہ خالدہ پروین نے حکومت تلنگانہ سے اسرائیلی کمپنی کے آلات کی خریداری پر برہمی کا اظہار کرکے کہا کہ آخر حکومت کو کس بات کا خوف ہے کہ وہ اپنے ہی شہریوں کی جاسوسی کے لئے اسرائیلی آلات کا استعمال کرنے پر آمادہ ہوچکی ہے!3