حیدرآباد۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بی سنجے نے ریاست میں ہیلت ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالانکہ مرکزی حکومت کورونا کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ریاستی حکومت کی مالی مدد بھی کی گئی ہے لیکن ٹی آر ایس قائدین کچھ کرنے کی بجائے مرکز پر تنقید کر رہے ہیں۔ ریاست میں حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں اور یہاں ہیلت ایمرجنسی نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔