حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز): این رامچندر راؤ ایم ایل سی نے آج ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ریاست میں ہیلت ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے کیوں کہ ڈینگو بخار کی وجہ کئی لوگ مر رہے ہیں اور حکومت کو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ رامچندر راؤ نے کہا کہ ڈینگو سے متاثرہ تقریبا دس ہزار لوگوں کے دواخانوں میں شریک ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے اور اس نے شعبہ صحت کو بری طرح نظر انداز کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ اموات ہوئی ہیں اس کے علاوہ سرکاری دواخانوں میں خاطر خواہ اسٹاف اور آلات ، ادویات کی کمی ہے۔ دواخانوں میں خاطر خواہ ڈاکٹرس اور نرسیس نہیں ہیں ۔۔